جدہ (آئی این پی )نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور روضہ رسول پر سلام پیش کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی میں نوافل بھی اداکئے ۔ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔دریں اثناء اسحاق ڈار نے دیگر وزرائے خارجہ اور اعلی شخصیات کے ہمراہ ہاشمی مملکتِ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی ہے ۔اردن کے دارالحکومت عمان میں القدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پرہونے والی اس ملاقات میں اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے