ماسکو(آئی این پی) روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے گائوں اوریخوو واسیلیوکا پر قبضہ کر لیا، جو اسٹریٹجک فوجی مرکز چسیو یار کے قریب ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن قصبے چسیو یار میں شدید لڑائی جاری ہے، جو روس کو خطے میں مزید پیش قدمی سے روکنے والے آخری باقی شہری علاقوں میں سے ایک ہے