فوجی تنصیبات کے قریبی علاقوں سے فوراً نکل جائیں، ا سرائیلی فوج کی ایرانیوںکووارننگ

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی تنصیبات اور اس سے منسلک علاقوں سے فوری طور پر نکل جائیں۔ایکس پر اپنی فارسی زبان میں کی گئی پوسٹ میں آئی ڈی ایف نے کہا ایسے تمام افراد جو فوجی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور ان کی معاون تنصیبات کے اندر یا آس پاس موجود ہیں، وہ فوراً ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور اگلے حکم تک واپس نہ آئیں۔آپ کی ان تنصیبات کے قریب موجودگی آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔