اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے، جہاں بیلاروس کے نائب وزیر برائے توانائی، دزیانِس ماروز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران، وزیر تجارت بیلاروس کے وزیر توانائی، الیکسی کوشنارینکو کے ساتھ پاکستان۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے