پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے: جام کمال

 بیلاروس سے ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں:وفاقی وزیر
 پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں :فورم سے خطاب
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر تجار ت جام کمال نے کہا ہے  پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان بیلا روس بزنس فورم سے  خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے دوران آٹھ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط  ہورہے ہیں ، پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2025-27 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے، پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔جام کمال نے کہا کہ پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں