ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکراگئی‘ ایک شخص جاں بحق

    لاہور(یواین پی)مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔