رضا اور احمد علی موقع پر چل بسے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،متوفیان پھولوں والی منڈی کی طرف جارہے تھے ،لاشیں،زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل پر خوفناک حادثہ تیزرفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو افراد رضا اور احمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔متوفیان پھولوں والی منڈی کی طرف جارہے تھے کہ حادثہ ہو گیا۔