عدم پیشی پرپی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے پولیس سے لڑائی کے مقدمہ میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پرپی ٹی آئی رہنما عامر مغل کواشتہاری قرار دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بھی عدالتی طلبی کے باوجود عامر مغل اور ان کا ضامن عدالت پیش نہ ہوئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 4 اکتوبر ودیگر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔عدالتی عملہ نے موجودملزموں کی حاضری لگائی اورتمام کیسز کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔