14اگست اور قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا خواجہ آصف

ایک شخص قومی دنوں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے،  کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخرپاکستان ہے:وزیردفاع کا سوشل میڈیا پر بیان
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہاہے  14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر  اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔وزیردفاع نے مزید کہا کہ اس سال 700 شہدا نے جان وطن پرقربان کی، پی ٹی آئی کے کسی لیڈرنے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کے گھر جا کر افسوس کیا، بلکہ مخالفانہ بیان دئیے، کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخرپاکستان ہے۔