بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 100 کروڑ کا نیا گھر خریدنے کے بعد شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کے لیے تیار ہیں۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے ایک معروف رہائشی پروجیکٹ میں 4 منزلہ اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 16 سے 19 ویں فلور تک واقع ہے اور اس کی مالیت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اس اپارٹمنٹ کا مجموعی رقبہ 11 ہزار 266 مربع فٹ ہے، جس میں 1330 مربع فٹ اضافی چھت کی جگہ بھی شامل ہے۔ اپارٹمنٹ کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے، اور یہ جدید ڈیزائن کے مطابق بنایا گیا ہے جس سے سمندر کا خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے۔
یہ اپارٹمنٹ ایک مہنگے رہائشی پروجیکٹ کا حصہ ہے جو بالی ووڈ شخصیات کے درمیان مشہور علاقے میں واقع ہے، جہاں شاہ رخ خان کا گھر "منت" بھی موجود ہے، اس طرح دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے پڑوسی بن جائیں گے۔