اکتوبر میں ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 328 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن محمد خان کا ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ، ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 328 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا،ڈولفن و پی آریو کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم اوسطا 5ً سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا،اکتوبر میں ڈولفن نے 145 اشتہاریوں سمیت 376 عادی ملزمان، 136 عدالتی مفروران ،دوران پٹرولنگ سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان31 خطرناک ڈکیت گینگز ، سٹریٹ کرائم میں ملوث دیگر 1502 ملزمان کو گرفتار کیا۔