ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیاڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھابروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنا زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔