لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈیفنس بی پولیس نے بچی کو راستے میں ہراساں کرنے والے اوباش ملزم طیب کو گرفتار کر لیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی قریبی دکان سے سودا خرید کر گھر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران گاڑی پر سوار ملزم نے اسے راستے میں روکا، گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور نازیبا اشارے کئے۔ بچی کے والد محمد عارف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔