طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے طالبہ کو ہراساں کرتا تھا ،رنگے ہاتھوں پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیاگیا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے سے طالبہ کے ساتھ ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی۔متاثرہ بچی کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے بیٹی کو ہراساں کرتا تھا،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا جبکہ سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔