بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق آٹھ سالہ بچی اپنی بہن کیساتھ سکول فارم کیلئے فوٹو بنوانے نور سٹوڈیو گئی تھی، اوباش ملزم نعیم بچی کو سٹوڈیو کے عقب کمرے میں لے گیا اورہراساں کرتا رہا، بچی کی بڑی بہن نے والد کو ساری بات بتائی تو والد نے پولیس کو اطلاع دی۔ ملت پارک پولیس نے والد ثاقب وزیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن جانب سے ایس ایچ او ملت پارک نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی