اسلام آباد(آئی این پی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں جعلی بلڈ کینسر ادویات کی موجودگی کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ)کو خبردار کر دیا۔میڈیارپورٹ کیمطابق ، ڈبلیو ایچ او نے ڈریپ سے رابطہ کرتے ہوئے جعلی کینسر ادویات سے متعلق میڈیکل پراڈکٹ الرٹس بھجوائے، جس پر ڈریپ نے جعلی ادویات کے خلاف ریپڈ الرٹ جاری کر دیا۔ ڈریپ کے مطابق معروف برانڈز کے نام پر تیار کی گئی جعلی ڈرزالیکس انجکشن اور جاکاوی ٹیبلٹس سامنے آئی ہیں، ڈریپ نے ڈرزالیکس انجکشن 400 ملی گرام کے بیچ STV1K01، 100 ملی گرام کے بیچ MYS7381 جبکہ جاکاوی ٹیبلٹ 20 ملی گرام کے بیچ AVT50، 15 ملی گرام کے بیچ FNR06 اور 10 ملی گرام کے بیچ SGL04 کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق مذکورہ ادویات بلڈ کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں، متاثرہ بیچز کو سیل کرنے اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے