سات روسی اور دو چینی طیارے ہماری فضائی نگرانی کے زون میں داخل ہوئے
ٹوکیو،سیئول(آئی این پی )روس اور چین کی فضائیہ نے جاپان کی سرحد پر مشترکہ گشتی پروازیں شروع کردیں، جس کی وجہ سے ٹوکیو اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بلند کرنے پر مجبور ہوگیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق جاپانی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ روس اور چین کی یہ مشترکہ سرگرمی منگل و بدھ کی درمیانی رات اس وقت دیکھی گئی جب دونوں ممالک کے جنگی اور بمبار طیاروں نے جاپان کی فضائی حدود کے قریب طویل دورانیے کی مشترکہ پروازیں کیں۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔جاپانی وزارتِ دفاع کے مطابق دو روسی ٹی یو-95 اسٹریٹیجک نیوکلیئر بمبار طیارے پہلے بحیرہ جاپان سے اڑے اور مشرقی بحیرہ چین کی جانب بڑھے، جہاں وہ دو چینی ایچ-6 بمبار طیاروں سے جا ملے۔ دونوں ممالک کے طیاروں نے اس کے بعد بحرالکاہل کے اوپر طویل مشترکہ پرواز کی۔جاپان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پرواز کے دوران مزید چار چینی جے-16 لڑاکا طیارے بھی اس مشن کا حصہ بن گئے