طیاروں کی عدم دستیابی اور آپریشنل مسائل،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے پروازیں اچانک منسوخ

مانچسٹر(آئی این پی ) پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا  ۔نارویکی ایئر لائن نورس اٹلانٹک نے پی آئی اے کو طیاروں کی فراہمی اچانک معطل کر دی، جس سے مانچسٹر سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہو گئی، لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ۔طیاروں کی عدم دستیابی اور آپریشنل مسائل پروازوں کی منسوخی کی وجہ قرار دی گئی ہے