مائنس ون ہوا تو کوئی باقی نہیں رہے گا ‘ حالات کنٹرول سے باہر ہو جائینگے بیرسٹر گوہر

ملک کے  70فیصد لوگ بانی کے ساتھ ہیں،عوام کوطیش نہ دلوائیں،عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے 
 ہم سسٹم کا حصہ اسلئے  ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے، اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین  پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، 70فیصدعوام بانی کیساتھ ہے،عوام کوطیش نہ دلوائیں،عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات ہونی چاہیے،اتفاق ہواتھاکہ ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا  کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،  عمران خان   سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے