عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا:بیرسٹر گوہر

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں ساری پارٹی مضبوط ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے،پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بات واضح کر دوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی صورت مائنس نہیں کیاجاسکتا۔بانی پی ٹی آئی عوامی لیڈر ہیں،وہ ناکردہ جرم میں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ،بانی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں ساری پارٹی مضبوط ہے۔