پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کیلئے پیغام ہے بانی آج بھی خون کی طرح دوڑ رہے ہیں
ہر ہتھکنڈے کو پس پشت ڈالتے قوم بھی اپنے لیڈر کی طرح حقیقی آزادی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی
پشاو ر(آئی این پی ) ٹی آئی نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو مائنس کردے گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور جلسے کے انعقاد کے بعد جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ "پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لئے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی، ہر ہتھکنڈے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے قائد کی محبت کو ضرب دی جائے گی، پشاور جلسے میں شرکت عوام کی تعداد نے ثابت کیا ہے کہ کپتان عمران خان قوم کی رگوں میں آج بھی خون کی طرح دوڑ رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کا نہ صرف قوم کو احساس ہے بلکہ قوم بھی اپنے لیڈر کی طرح حقیقی آزادی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض فرعونوں نے خواتین کی بے حرمتی کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا تاکہ باشعور خواتین کو ڈرایا جاسکے اور خوف دل میں بیٹھا کر ان کے بولنے پرا پابندی عائد کی جاسکے مگر خواتین کی بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت بتاتی ہے کہ آج کی عورت فرعونیت سے ڈرنے والی نہیں بلکہ باطل کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا جانتی ہے۔