پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔جویریہ نے وضاحت کی کہ چونکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد سے کمائی کرتے ہیں، اس لیے وہ بھی معاوضے کے ساتھ انٹرویوز دینے کو ترجیح دیں گی کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ اور حق ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کا بھی ذکر کیا۔اس وقت جویریہ اپنے ڈرامے "بے بی باجی" میں شاندار پرفارمنس پر سراہا جارہی ہیں، اور ان کا کردار مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے۔