ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں کئی مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہو جاتے تھے اور کبھی کبھار ہراساں کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایک لڑکا تین ماہ تک روزانہ ان کے گھر آتا اور گلدستے یا تحائف لے کر آتا، لیکن جب اس نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی اور ہراساں کیا تو جویریہ سعود نے اسے تھپڑ مار کر سبق سکھایا۔
جویریہ سعود نے کہا کہ اس دور میں لڑکیاں اور خواتین اکثر خوفزدہ رہتی تھیں کیونکہ اگر کسی نے ان کا پیچھا کیا تو والدین یا معاشرہ ان کے لیے ذمہ دار ٹھہرتا، لیکن وہ ایسی نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی نے حدیں عبور کرنے کی کوشش کی، وہ اسے سبق سکھانے میں پیچھے نہیں ہٹیں۔