جویریہ سعود نے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

جویریہ سعود نے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان جویریہ سعود نے پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

ان کا پروگرام  اس ماہ کے دوران سب سے زیادہ وائرل پروگرامز میں شامل رہا، خاص طور پر پروگرام میں شامل مولانا آزاد جمیل کے ساتھ عجیب و غریب فون کالز سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ان کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔پروگرام میں، وہ اور مولانا آزاد جمیل عجیب و غریب فون کالز کے دوران صارفین کے مسائل پر گفتگو کرتے ہیں، جنہیں بعض لوگ غیر سنجیدہ یا غیر ضروری قرار دیتے ہیں، اور یہ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

وائرل کالز کی مثالیں:

ایک لڑکے نے مولانا آزاد جمیل سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے تحفہ خریدنے کا مشورہ مانگا
ایک اور شخص نے اپنی پھوپھو کو مردانہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا
ان کالز کو کچھ انٹرنیٹ صارفین اسٹیجڈ یا اسکرپٹڈ قرار دے رہے ہیں اور پروگرام پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “یہ سب اسکرپٹڈ کالز ہیں”، جبکہ دوسرے نے کہا کہ “یہ سب ٹی آر پی اور ریٹنگز کے لیے کیا جا رہا ہے۔”