خارجی دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بعد نور ولی محسود کی موبائل فون پر پابندی کی خفیہ گفتگو منظرعام پر

خارجی دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بعد نور ولی محسود کی موبائل فون پر پابندی کی خفیہ گفتگو منظرعام پر

خارجی دہشت گردوں کی مسلسل ہلاکتوں کے پیش نظر، فتنہ الخوارج کی قیادت نے موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود نے اپنے دہشت گردوں کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرتے ہوئے انہیں صرف ضرورت کے وقت موبائل استعمال کرنے اور فوراً بند کر دینے کی ہدایات دیں۔نور ولی محسود نے اپنی خفیہ گفتگو میں کہا کہ تمام مجاہدین کو موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ غیر ضروری طور پر موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی چھان بین کی جا رہی ہے اور وہ سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق، فتنہ الخوارج کی قیادت نے یہ اقدام اپنے دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد اٹھایا ہے تاکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بچا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر پابندی سے دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اس سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید موثر ہو رہی ہیں۔یہ پابندی فتنہ الخوارج کی قیادت کی جانب سے سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی طرف اشارہ کرتی ہے، اور یہ واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیاب ہو رہی ہیں۔