ڈی سی لودھراں سمیت7 افسروں کے تقرر و تبادلے

وسیم حسن کوڈی سی لودھراں کا اضافی چارج،مناظر جاوید ڈی جی روڈ سیفٹی تعینات 
صائمہ یعقوب ،عمار انور ،طارق محمود ،آفاق چودھری کی مختلف محکموں میں تعیناتی
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر مناظر جاوید کو ڈی جی پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرئوف کو ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، وہ 42 ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس پر جائینگے۔ وسیم حسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ڈی سی لودھراں کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔صائمہ یعقوب کو سیکشن افسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،عمار انور کو سیکشن افسر سپیشل ایجوکیشن ،طارق محمود کو سیکشن افسر پرائس کنٹرول اورآفاق چودھری کو سیکشن افسر محکمہ زکوٰٓ وعشر تعینات کر دیاگیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نینوٹیفکیشن جاری کردیئے۔