ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت انتہائی ضروری ہے، اور تمام مذاہب کو ملک کی سلامتی کے لیے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔

پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگ، نسل، اور زبان کی بنیاد پر کسی کو برتری حاصل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی ملک کے لیے نقصان دہ ہیں اور خیبرپختونخوا ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے اقلیتی برادری کے مسائل پر بات کی، اور وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور کہا کہ ان کے اقدامات میں کرم اور کوہاٹ کے علاقوں میں امن کے قیام کے لیے کانفرنسز شامل ہیں۔