16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 63 سینٹ بڑھ کر 68.05 ڈالر فی بیرل، جبکہ برطانوی برینٹ کی قیمت 73 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔15 دسمبر کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ کرے گی۔