لاہور ہائیکورٹ میں سال 2025 کی پہلی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، اور اس اضافے کا کوئی جائز وجہ نہیں دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔