پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے مطابق پیٹرول، اسپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے سے بڑھ کر 251.38 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح، اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے اضافے کی تجویز ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 255.14 روپے سے بڑھ کر 258.01 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔اس کے علاوہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 پیسے کمی کی تجویز ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 پیسے کمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو کیا جائے گا، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے اثرات پاکستان کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔