دمشق(آئی این پی)شام کے لئے ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ امریکا 12 برس سے شام کے وسائل پر قابض ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق شام میں مقیم ایرانی سفیر حسین اکبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے شام میں کوئی کردار ادا نہ کرنے کے دعوے کے باوجود دنیا میں امریکی کردار میں کوئی شک نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا گزشتہ 12 برس سے شام کے انتہائی اہم اقتصادی علاقے پر قابض ہے۔