ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے
پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا:یوم آزادی پر پیغام
لاہور (خصوصی رپورٹر )امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا۔