شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

 سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، رسیاں اور تھیلے بھی  موجود ہیں
دمشق (آئی این پی )شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل   سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔دمشق کے قریب واقع بدنام زمانہ صیدنایا جیل، جسے انسانی مذبح خانہ کہا جاتا ہے، سے برآمد کی جانے والی مشین  قیدیوں کے جسموں کو کچلنے کیلیے استعمال کی جاتی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رسیاں اور تھیلے بھی  موجود ہیں، جو مبینہ طور پر قیدیوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پھانسی کے بعد، قیدی کو مشین میں ڈال کر کاغذ کی طرح کچل دیا جاتا تھا۔