ذیشان عرف شانی پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ٹیم برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی
ساتھیوں نے حملہ کیا توفائرنگ کے تبادلے میں شانی مارا گیا ،، پولیس اہلکار محفوظ رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغواء کرکے ان کے ساتھ زیادتی،رابری،نقب زنی،وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اوراسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھاس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ذیشان عرف شانی شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی چوہدری دانش آصف رانجھا کے مطابق ملزم لاہور اور شیخوپورہ میں بچوں کو اغواء کرکے ان کے ساتھ زیادتی،ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہیجبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدٓ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔