اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی ، بچے سمیت 8 افراد شہید

 حملوں کے باعث شہدا ء کی مجموعی تعداد 48 ہزار 503 ہوگئی،1 لاکھ 11 ہزار 927 زخمی
 غزہ،تل ابیب(آئی این پی)مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیئے، تازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔اسرائیلی حملوں کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد 48 ہزار 503 ہوگئی،1 لاکھ 11 ہزار 927 زخمی ہو چکے،  ادھر حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کر دیا