جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر بمباری کی گئی‘ہسپتالوں پر جان بوجھ کر حملے کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے: اقوام متحدہ
غزہ (آئی این پی ) جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفی بھی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے‘ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔