نواب شاہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق

ایک شخص کی حالت تشویشناک ‘ہسپتال  منتقل‘پولیس حکام نے رپورٹ طلب کرلی
 نواب شاہ(آئی این پی )نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ کے پنہل خان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس ایس پی نواب شاہ نے معاملے کا نوٹس لے کردو ڈی ایس پیز پرمبنی ٹیم کو دو دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایس ایس پی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔