کمالیہ، مبینہ زہریلی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق، 3 کی حالت غیر

جاں بحق ہونے والوں میں شکیل شاہ اوربابر قریشی کی شناخت ہوئی ہے،جبکہ تیسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی
کمالیہ(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع کمالیہ کے نواحی علاقے بھسی کاٹھیہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ تمام 6 افراد کا تعلق بھسی کاٹھیہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں سے ہے،جاں بحق ہونے والوں میں شکیل شاہ اوربابر قریشی کی شناخت ہوئی ہے،جبکہ تیسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔