زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان ہلاک

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواح میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے، کچھ اطلاعات کے مطابق دونوں کی موت موٹرسائیکل سے گر کر ہوئی۔ تفصیل کے مطابق قصور کے نواح بھٹہ سوہن والا کے قریب حماد حسین ولد رشید احمد اور ہارون مسیح ولد چنامسیح کی لاشیں ملیں جن کی ہلاکت مبینہ طورپر زہریلی شراب پینے سے ہوئی جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس مصروف کاررورائی ہے۔