ترکیہ: زہریلی شراب پینے سے 17افراد جاں بحق ، 22کی حالت غیر

زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی
 انقرہ(آ ئی این پی )ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17افراد جاں بحق اور 22 کی حالت غیر ہو گئی۔سرکاری خبر رساں ادارے انوطولو کے مطابق زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8مشتبہ افراد کو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ترکیہ کے حکام نے 410لٹر ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحل کی 165بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کیے تھے