بھارت میں پاکستانی’’ جہاز ‘‘نے کھلبلی مچادی

 جہاز نما غبار ے  پر سبز اور سفید رنگ نمایاں تھا ‘پی آئی اے کے طیارے کی شکل دی گئی تھی
بھارتی پولیس نے علاقہ سیل کردیا ‘ جہاز کی بھرپور تلاشی لی گئی‘کچھ نہ ملنے پر بے ضررقراددیدیا

 نئی دہلی (آئی ین پی ) بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستان سے آنے والے ایک’’ جہاز ‘‘نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں نے اس جہاز کو دیکھ کر فورا پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع دی ، جس پر پولیس نے وہ علاقہ سیل کردیا اور جہاز کی بھرپور تلاشی لی گئی۔دراصل یہ ایک جہاز نما غبارہ تھا جس پر سبز اور سفید رنگ نمایاں تھا اور بظاہر اسے پی آئی اے کے طیارے کی شکل دی گئی تھی۔جب اس جہازی غبارے نے بیکانیر کے علاقے میں لینڈ کیا تو وہاں کی پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس غبارے کو تحویل میں لیا اور پھر اسے بے ضرر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ غبارے میں کسی قسم کا بارودی مواد یا کوئی ڈیوائس موجود نہیں ہے۔