ویزا لینے یا تجدید کروانے والوں کیلئے سوشل میڈیا اکانٹس پبلک کرنا لازمی قرار
نئی دہلی (آئی این پی )امریکا کے نئے ویزا قانون سے بھارت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ، جس کے تحت ایچ ون بی اور ایچ 4 ویزا لینے یا تجدید کروانے والوں کیلئیاپنے سوشل میڈیا اکانٹس پبلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ قانون 15 دسمبر سے نافذ ہورہا ہے اور بھارتی برادری اس شرط کو لے کر شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نئے ضابطے کے مطابق ایچ ون بی ویزا کے تمام امیدواروں اور ان کے ایچ 4 ڈیپنڈنٹس کو اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹس عوامی کرنا ہوں گے، تاکہ ویزا افسران ان کی آن لائن سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں۔ یہ شرط نئی درخواستوں اور ویزا کی تجدید دونوں پر برابر لاگو ہوگی۔بھارت چونکہ ایچ ون بی ہولڈرز کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتا ہے جبکہ ایچ 4 ورک پرمٹ رکھنے والوں میں بھی 90 فیصد کے قریب بھارتی شہری شامل ہیں، اسلئے اس قانون نے سب سے زیادہ تشویش انہی میں پیدا کی ہے