نیویارک (آئی این پی )نیویارک سٹی کے میئر کے سوشلسٹ امیدوار اور فلسطین کے کھلے حامی ظہران ممدانی کے حالیہ مسجد دورے نے اسرائیل نواز حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کر دی ۔ بروکلن میں واقع اسلامک سوسائٹی آف بے رج میں ظہران ممدانی نے امام شیخ محمد البر کے ہمراہ نماز ادا کی اور نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔ممدانی نے ایکس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اسلامک سوسائٹی آف بے رج میں جمعہ کی نماز ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔