وینزویلا میں جون میں آنے والے دو زلزلوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 6,301 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ان زلزلوں سے زخمی ہونے والے 73 ہزار سے زائد افراد کا علاج جاری ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تباہ عمارتوں کا تقریباً 23 فیصد ملبہ ابھی تک صاف نہیں کیا جا سکا ہے۔یاد رہے کہ 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آئے تھے، جن سے شدید تباہی پھیل گئی تھی۔اس تباہی کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔