وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق ملک میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے، جنہوں نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔حکام کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکن اور 30 ہزار مقامی اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے، لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔