سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 123 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔

 ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ طوفانی بارشوں کے سبب اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، خاص طور پر شمالی اور مشرقی علاقوں میں جہاں 300 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے، جس نے لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا۔اس صورتحال کے نتیجے میں ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو اسکولوں اور پبلک مقامات میں پناہ دی گئی ہے۔ سری لنکن محکمہ آبپاشی کے مطابق، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں جہاں پہلے سے ہی سیلاب کا سامنا تھا، مزید سیلاب آنے کا امکان ہے، اور دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، سیلاب کے باعث متعدد افراد نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی ہے جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں اور حکومتی ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ممکنہ مزید بارشوں سے بچاؤ کے اقدامات جاری ہیں۔