پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ ،47ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

تلونڈی ( خصوصی رپورٹ)مقدمہ مال بر آمدگی  کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کردی،پولیس گرفتار ملزم محمداسلم کے ہمراہ علی برادرزرائس ملز پہنچی تو ملزموں نے پولیس پرفائرنگ کردی، اہلکاروں نے چھپ کرجانیں بچائیں ،ملزمان پولیس سے گرفتارملزم محمداسلم کو چھڑانے کی کوشش کرتے رہے اورمریدکے کے رہائشی احمد رضاکواغوا، کرلیا ،ملزموں پر پہلے محمدکاشف کی مدعیت میں 34لاکھ کی رقم امانت میں خیانت کرنے کا الزام میں مقدمہ درج تھا ، فائرنگ کرنیپرسب انسپکٹر محمدشفیق کی مدعیت میں محمدعلی، جاوید اورمحمداکرم وغیرہ 12نامزداور35نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔