مختلف وجوہات پر 4افراد نے زہر نگل لیا،2جاں بحق

 پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر نگلنے سے ثانیہ چل بسی،رفاقت کی حالت نازک
 کوٹ بینی داس میں عمران علی دم توڑ گیا، سرانوالی کی ماریہ ہسپتال داخل
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)ننکانہ صاحب میں 2خودکشیاں،پسند کی شادی نہ ہونے پرزہر نگلنے سے لڑکی دم توڑ گئی، لڑکے کی حالت نازک،ایک شادی شدہ نوجوان نے بھی زندگی ختم کر لی، گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون کا بھی اقدام خودکشی۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں تھانہ صدر سانگلا ہل کے نواحی علاقہ چہور مغلیاں میں پسند کی شادی طے نہ ہونے پر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے نتیجے میں 22 سالہ ثانیہ دم توڑ گئی جبکہ نوجوان رفاقت کی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے انکار کر دیا جس پر دونوں نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگلیں۔ دریں اثناء￿  نواحی علاقے کوٹ بینی داس میں 24 سالہ عمران علی اپنے سسرال ننکانہ صاحب سے گزشتہ روز واپس گھر پہنچا تونامعلوم وجوہات پر اس نے بھی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی، بعدازاں جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں سانگلا ہل کے نواحی علاقے سرانوالی بھلیر چک 123 کے رہائشی نذیر حسین کی 25 سالہ بیوی ماریہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، اسے ریسکیوٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلا ہل منتقل کردیا۔