8افرادزخمی، شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس اہلکاروں نے ملزم کی جان بچائی
ڈرائیور تھانے منتقل، مقدمہ درج، واقعہ میں ملوث ملزم کو کڑی سزا ملے گی:ڈی آئی جی
لاہور (کرائم رپورٹر )بھاٹی گیٹ چوک میں کنٹینر بردار ٹریلرتیز رفتاری کے باعث شہریوں پر چڑھ دوڑا جسکے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی سنگین غفلت کی وجہ سے پیش آیا ،شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کی جان بچائی ،بعدازاں پولیس نے ڈرائیور کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی پولیس نے حادثے کا مقدمہ نمبر 1446/25 درج کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں،افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کو کڑی سزا ملے گی، عوام کا تحفظ اور قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے۔