طیب گرا تو بچانے کیلئے خضر اور محمدنے بھی چھلانگیں لگا دیں ، لاشیں بر آمد
حافظ آباد(سپورٹس ڈیسک)حافظ آباد میں ہیڈ ساگر پر نہر جھنگ برانچ میں یونیورسٹی کے 3 طالبعلم دوست ڈوب گئے، 2جاں بحق ،ایک کو بچا لیا گیا۔ بتایاگیاہے کہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی قانونگو رانا طاہر کا 23 سالہ بیٹاخضر اپنیدوستوں20 سالہ محمد ولد زاہداور 17سالہ طیب نوید کے ہمراہ ہیڈ ساگر سیر کیلئے نہر پر گیا جہاں لاہور کا رہائشی طیب موبائل فون پر ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں جاگرا اوراسے بچانے کیلئے باقی دونوں دوستوں نے نہر میں چھلانگیں لگا دیں ، اس دوران رانا خضر اور طیب گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے دونوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ 20 سالہ محمد نامی نوجوان کو بچا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تینوں دوست اکٹھے یونیورسٹی پڑھتے تھے اور چھٹیوں پرحافظ آباد سیروتفریخ کیلئے آئے تھے۔